عالمی

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، ایک روز میں 118 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے نہ تھم سکے، اسرائیلی فوج نے تازہ حملوں میں اسکول پر بمباری کرکے مزید 17 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مصطفیٰ حافظ نامی اسکول کو نشانہ بنایا۔ اس اسکول میں سیکڑوں فلسطینی خاندانوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

غزہ کے مختلف علاقوں میں صبح سے اب تک 73 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ ایک روز میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 118 ہوگئی، امدادی سامان کے منتظر 33 فلسطینی بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ادھر عرب میڈیا کی انویسٹی گیشن رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج 18 مارچ کے بعد سے جنوبی علاقے خان یونس سے 83.5 فیصد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرچکی ہے۔

دوسری جانب فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے غزہ صورتحال کو قیامت خیز قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خطاب کے دوران فرانسسکا البانیز نے اسرائیل کو غزہ میں بدترین نسل کشی کا ذمے دار ٹھہرادیا اور انہوں نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر مکمل اسلحہ پابندی، تجارتی معاہدے اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو معطل کریں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button