ومبلڈن ٹینس میں لائن ججز کو ختم کردیا گیا

ومبلڈن ٹینس میں لائن ججز کو ختم کردیا گیا ہے، ومبلڈن کی 148 سالہ تاریخ میں پہلی بار لائن ججز ختم کیےگئے ہیں۔
ومبلڈن کی سی ای او سیلی بلون کا کہنا ہے انہیں افسوس ہےکہ برسوں پرانی روایت ختم کرکے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، اب یہ الیکٹرونک سسٹم دنیا بھر کے مختلف ٹینس ایونٹس میں استعمال کیا جا رہا ہے جو وقت کی ضرورت تھا ۔
دوسری جانب لندن میں آج بھی شدید گرمی رہی اور 33 ڈگری سینٹی گریڈ میں کھلاڑیوں کے پسینے چھوٹ گئے۔
ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں روس کے ڈینیئل میدودیو کے خلاف فرانس کے بینجمن بونزی نے پہلا سیٹ سات چھ سے جیتا، جس کےبعدمیدودیو نے کچھ مزاحمت کی اور دوسرا سیٹ چھ تین سےاپنے نام کیا۔ تیسرا اور چوتھا سیٹ بینجمن بونزی نے سات چھ اور چھ دو سے جیت کر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی اور میدودیو کو ایونٹ سے آؤٹ کردیا۔
ویمنز سنگلز میں برطانیہ کی ایما راوڈوکانو نے ہم وطن می می زو کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔