کاروباری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا زبردست آغاز ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں ڈھائی ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

100 انڈیکس 2 ہزار 572 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

30 جون کو مالی سال کے آخری دن 100 انڈیکس ایک ہزار 248 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 627 پر بند ہوا تھا اور مالی سال 2025 میں 100 انڈیکس میں 47 ہزار 182 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ نیا مالی سال اچھی خبر اور معاشی میدان میں اہم پیشرفت سے شروع ہوا، کاروباری برادری کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کے شکرگزار ہیں جو ترقی و خوش حالی میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ، حکومت بہترین کاروباری ماحول اور مزید سہولیات کے حوالے سے کوشاں ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button