کاروباری

ایف بی آر کے ہدف میں 2 بار کمی کے باوجود ٹیکس وصولیوں میں 165 ارب کا شارٹ فال

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2 بار کم کرنے کے باوجود 165 ارب روپے کم ٹیکس وصول کرسکا۔

مالی سال 2024-25 کے فنانس بل میں مقرر کردہ اصل ہدف سے یہ شارٹ فال 1248 ارب روپے کم ہے ۔

دی نیوز اور جنگ میں شائع ہوئی مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ نے ختم ہونے والے مالی سال کے لیے 12 ہزار 970 ارب روپے ٹیکس کا ہدف مقرر کیا تھا جسے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد مارچ میں کم کرکے 12 ہزار 332 ارب روپے کردیا تھا جب کہ سال کے آخر میں اسے مزید کم کر کے 11 ہزار 900 ارب روپے کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button