قومی

دریائے سوات میں بہہ جانے والوں کو بچانے ریسکیو اہلکار خالی ہاتھ پہنچے، یہ ریسکیو کی ناکامی ہے: خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں بہہ جانے والے افراد کو بچانے کےلیے ریسکیو والے خالی ہاتھ آئے تھے۔

وزیردفاع خواجہ آصف ڈسکہ میں سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کےگھر پہنچے اور لواحقین سے ملاقات میں تعزیت کا اظہار کیا۔

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دریائے سوات میں پیش آنے والے واقعے کو ریسکیو کی ناکامی قرار دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حادثات اللہ کی جانب سے آتے ہیں لیکن ان کے سدِباب کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، دریائے سوات میں بہہ جانے والے افراد کو بچانے کےلیے ریسکیو والے خالی ہاتھ آئے تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سانحہ سوات پر الفاظ نہیں ملتے جو بیان کیے جاسکیں، ماں کے سامنے بچے پانی کی نذر ہو گئے۔

خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ واقعے کے بعد متاثرہ خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، اُس حکومت پر پتا نہیں کوئی قیامت ٹوٹی ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل دریائے سوات میں طغیانی کے باعث 17 افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے 4 افراد کو بچالیاگیا تھا اور اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں تاہم اب بھی ایک کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button