کھیلوں کی دنیا

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے

آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے، نوکری سے برخاست صحافی سے یکجہتی کے لیے اس کے چینل کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ نے غزہ کے حق میں بولنے کی وجہ سے صحافی کو نوکری سے نکالنے والے ادارے کو انٹرویو دینے سے منع کردیا۔

عثمان خواجہ نے اس ادارے کا مائیک دیکھا تو انٹرویو دینے سے انکار کردیا، انہوں نے انٹرویو کرنے والے صحافیوں سے معذرت بھی کی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اس عمل کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا عثمان خواجہ پر پابندی نہیں لگائے گا۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی ریڈیو نے غزہ کے حق میں بولنے کی وجہ سے معروف کرکٹ جرنلسٹ پیٹر لالر کو نوکری سے نکال دیا تھا، فروری میں صحافی پیٹر لالر نے غزہ کے لوگوں کے حق میں سوشل میڈیا پر بیان دیا تھا۔

عثمان خواجہ سوشل میڈیا پر پیٹر لالر کے حق میں بولے اور نوکری سے نکالے جانے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button