کھیلوں کی دنیا

ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ: آصف اور سجادکی 2، 2 میچز جیت کر پری کوارٹر تک رسائی

کولمبو میں ہونے والی ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد سجاد اور محمد آصف کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ ایونٹ کے دوسرے روز صبح کے سیشن میں محمد آصف اور محمد سجاد کامیاب رہے، دونوں پلیئرز نے گروپ میں 2 ، 2میچز جیت کر پری کوارٹر میں رسائی یقینی کرلی۔

محمد آصف نے صبح کے سیشن میں عمان کے عبداللہ الرئیسی کو 4 ۔ 0 سے شکست دی جب کہ محمد سجاد نے سری لنکا کے محمد مشرف کو بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے شکست دی۔

دوسری جانب ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستاں کے اویس منیر نے بھارتی کیویسٹ کو شکست دیدی۔

بھارت کے پشپندر سنگھ کے خلاف پاکستان کے اویس منیر نے 2-4 سے فتح حاصل کی اور اویس منیر نے اپنے گروپ کے تینوں میچز جیت لیے۔

اویس منیر کی کامیابی کا اسکور ایک ۔ اکیاون، سینتالیس ۔ صفر، چھیاسٹھ ۔ صفر ، دس ۔ چھیالیس، چونتیس ۔ اکیس اور تینتیس ۔ اکیس رہا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button