کھیلوں کی دنیا

ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں چار پاکستانی کیوئسٹ فاتح

سری لنکا کے شہر کولمبو میں ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ میں چار پاکستانی کیوئسٹ نے فتوحات حاصل کر لیں۔ اتوار کو ایشن چیمپین شپ کا آغاز ہوا جس میں 13 ملکوں سے 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے ۔ ان 32 کھلاڑیوں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ہر کھلاڑی کے تین تین میچ لیگ راؤنڈ میں ہوں گے جس میں سے دو کھلاڑی پری کوارٹر فأنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔پاکستان کے اویس اللہ منیر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔دفاعی چیمپئن پاکستان کے اویس منیر نے اپنے ابتدائی میچ میں مکاؤ چائنہ کے چی کن چین کو 4 کے مقابلہ میں 2 فریم سے شکست دی ۔

ان کی جیت کا سکور (1-53, 41(41)-01, 38(31)-06, 09-38, 49(37)-0, 57(52)-0) رہا۔ پاکستان کے عالمی چیمپین محمد آصف نے اپنے ابتدائی میچ میں کمبوڑیہ کے نینگ تولہ کو 4 کے مقابلہ میں 1 فریم سے شکست دی(37(37)-17, 47(37)-0, 9-59(35), 44-0, 29-9)۔

پاکستان کے محمد سجاد نے بحرین کے خلیل بوسیف کو 4 کے مقابلہ 0 فریم سے شکست دی۔(46-35, 34-17, 48-17, 46(33)-13)جبکہ پاکستان کے اویس منیر نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کےضیاالرحمان کو 4 کے مقابلہ 0 فریم سے کا میابی حاصل کی۔ان کی جیت کا (65(65)-0, 47(47)-17, 59(43)-8, 75(75)-0)رہا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button