ٹاپ نیوز

صدر آصف علی زرداری سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آزادکشمیر کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے صدر مملکت کو آزاد کشمیر کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے مسائل اور خطے میں سہولیات کی فراہمی پر بھی گفتگوہوئی۔ صدر مملکت نے آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور خطےکے عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button