کھیلوں کی دنیا

اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائنگ مرحلہ: میانمار نے پاکستان کو 0-1 سے شکست دے کر قیمتی تین پوائنٹس حاصل کر لیے

اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے کوالیفائنگ مرحلے میں پاکستان اور میانمار کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا ،جس میں میانمار کی فٹبال ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 0-1 سے شکست دے کر قیمتی تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔

یہ میچ ینگون میں کھیلا گیا جہاں دونوں ٹیموں نے ابتدا میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم پہلے ہاف کے اختتام سے چند لمحے قبل میانمار کے فارورڈ کھلاڑی تھن پینگ نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

یہ گول ہی میچ کا فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوا کیونکہ پاکستان کی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود میچ میں واپسی نہ کر سکی۔ پاکستانی ٹیم نے دوسرے ہاف میں گول برابر کرنے کی متعدد کوششیں کیں مگر میانمار کے دفاع نے انہیں بار بار ناکام بنا دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button