قومی

فیصل کریم کنڈی کی امریکی سفارت خانے میں امریکہ کے یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب میں شرکت

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں امریکہ کے یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر نے پاکستان میں تعینات امریکہ کی قائمقام سفیر نیٹلی بیکر ، حکومتِ امریکہ اور امریکی عوام کو خیبر پختونخوا کے عوام اور اپنی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔

بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرینہ، گہرے اور ہمہ جہت تعلقات قائم ہیں جو باہمی احترام، تعاون اور مفاہمت کی بنیاد پر وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ماضی میں مختلف عالمی اور علاقائی چیلنجز کا سامنا باہمی اشتراک سے کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون کے نئے باب کھولنے کی گنجائش موجود ہے۔

تقریب کے دوران گورنر نے امریکہ کی جانب سے خیبر پختونخوا اور پاکستان بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، معیشت اور سیکورٹی کے شعبوں میں فراہم کردہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں سفارتکار، وزرا اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button