ٹاپ نیوز
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی آذربائیجان کے وزیراعظم علی اسدوف سے ملاقات

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے آذربائیجان کے وزیراعظم علی اسدوف سے ملاقات کی۔ملاقات میں توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تیل و گیس کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے "باکو انرجی ویک” کے حصے کے طور پر منعقد ہونے والی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا جو توانائی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔
ملاقات میں آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی متحرک ترقی کو بھی سراہا گیا۔