عالمی

مودی کو کینیڈا میں ہونیوالے جی 7 اجلاس کی اب تک دعوت نہ ملی

6 سال میں پہلی بار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر جی 7 سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

کینیڈا کی میزبانی میں اجلاس اسی ماہ کی 15 سے 17 تاریخ کو جی 7 سربراہی اجلاس ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی کو ابھی تک کینیڈا کی طرف سے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا اور بھارت میں کہا جا رہا ہے کہ اگر دعوت دی گئی تب بھی مودی غالباً شریک نہیں ہوں گے۔

خاص طور پر جب بھارت کو یقین نہیں ہے کہ کینیڈا کی نئی حکومت خالصتان تحریک کی سرگرمیوں پر بھارتی خدشات کو سنجیدگی سے لے گی یا نہیں۔

کینیڈین جی 7 ترجمان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا مودی کو دعوت دی جائے گی یا نہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button