ٹاپ نیوز
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق اس حوالے سے جمعہ کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے قائمقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ جسٹس منیب اختر 30 مئی 2025 سے 6 جون 2025 تک چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر کام کریں گے۔حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز، سینئر وکلاء اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران نے شرکت کی۔تقریب حلف برداری کی کارروائی رجسٹرار سپریم کورٹ محمد سلیم خان نے کنڈکٹ کی ۔ اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔