قومی

مغوی شہری کی بازیابی کا معاملہ، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب عدالت میں پیش

لاہور ہائیکورٹ نے منڈی بہائوالدین کے شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس کو مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جتنا وقت چاہیے لے لیں لیکن مغوی کو ہر صورت بازیاب کرا کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں،عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔جسٹس فاروق حیدر نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی۔

عدالتی حکم پر انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار عثمان علی نے اپنے مغوی بھائی کی بازیابی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ دوران سماعت عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔آئی جی پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس کی کوششیں جاری ہیں اور جلد نتائج بھی متوقع ہیں۔جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ جتنا وقت درکار ہیں لے لیں لیکن مغوی کو ہر صورت بازیاب کرا کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button