کھیلوں کی دنیا
حسن علی کی قومی ٹیم میں شاندار واپسی پر وہاب ریاض کا دلچسپ تبصرہ

بنگلا دیش کے خلاف میچ میں حسن علی کی شاندار پرفارمنس پر قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے حسن علی کی پریکٹس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس پر شاندار تبصرہ بھی کیا۔
گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیکر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 30 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ شاداب خان کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے حسن علی کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حسن علی کو مبارکباد دی اور لکھا، آپ ایک حقیقی مقابلہ کرنے والے ہیں۔