قومی
وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکار عبد الوحید کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عبد الوحید نے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا اور ہم ان کے سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے تعینات ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور بچوں کے مستقبل کو نشانہ بنانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔