عالمی
پہلگام اور پاک بھارت کشیدگی پر غیر ملکی صحافی کے سوالات، بھارتی وزیر خارجہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگے

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاک بھارت کشیدگی میں امریکی کردار اور پہلگام واقعے سے متعلق غیر ملکی صحافی کے سوالوں پر آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔
دوران انٹرویو غیر ملکی صحافی نے بھارتی وزیر خارجہ سے سوال کیا کہ کیا پاک بھارت کشیدگی امریکی صدر ٹرمپ نے ختم کرائی؟
غیر ملکی صحافی نے بھارتی وزیر خارجہ سے اگلا سوال کیا کہ آپ نے پہلگام میں 26 افراد کے قاتلوں کو پکڑ لیا ہے؟ کیا ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے؟ اس سارے عمل میں امریکا کا کیا کردار تھا؟
غیر ملکی صحافی کے سوالوں پربھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔
بعد ازاں بھارتی جماعت کانگریس نے یہ فوٹیج اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لگاتے ہوئے پوچھا ہے ان کی زبان کیوں لڑکھڑا رہی ہے؟