پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے جنگ، لاہور قلندرز کے شکیب الحسن نے اپنا ٹارگٹ بتادیا

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے اب میچز بڑے اہم ہیں کراچی کنگز اچھی ٹیم ہے لہٰذا بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی ۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف ہمارا میچ بہت اہم ہے، کراچی کنگز ایک بہت اچھی ٹیم ہے، ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، اس وقت جیت ہی ہمارا ٹارگٹ ہے جس کیلئے تمام کھلاڑی متحرک اور پرجوش ہیں، انہیں اگلے میچز کی اہمیت کا اندازہ ہے، چیلنجز کا سب پتا ہے اور ان سے نمٹنے کے منتظر ہیں۔
ہر بار پی ایس ایل کا تجربہ اچھا رہا: شکیب الحسن
شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ میں اس سے پہلے بھی پی ایس ایل کھیل چکا ہوں، میں جب بھی پی ایس ایل میں آیا یہاں تجربہ اچھا رہا ہے، پی ایس ایل 10 برسوں میں پہلے سے بہت بڑی ہوئی ہے اور میں نے بہتری ہوتے دیکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کا ماحول بہت شاندار ہے، شاہین آفریدی اور حارث روف کے خلاف کھیلتا رہا ہوں، اب میں ان فاسٹ بولرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کر رہا ہوں، ہمیں ایک دوسرے کو جاننے کا موقع مل رہا ہے۔