ٹاپ نیوز

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور اس کے بنیادی دلچسپی کے امور کے لئے چین کی بھرپور حمایت کو سراہا۔

اس موقع پر لیو جیان چاو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین ہمہ موسمی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ اور آزمودہ دوست کی حیثیت سےپاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور سی پی سی کے درمیان روابط کو مزید گہرا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button