قومی

میرے گھر کو بارود سے اڑایا گیا، تحفظ دیا جائے،رکن قومی اسمبلی مبارک زیب

باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب نے کہا ہےکہ گزشتہ رات میرے گھر کو بارود سے اڑایا گیا،اگر ایک رکن اسمبلی محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیا ہوگا،ہمیں تحفظ دیا جائے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ سابق قبائلی علاقہ جات گزشتہ بیس سال سے حالت جنگ میں ہیں،ہزاروں شہادتیں ہوئی ہیں۔

میرے بھائی ریحان زیب کو شہید کیا گیا گزشتہ رات میرے گھر کو بارود سے اڑایا گیا تاہم اللہ کے فضل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وزیر اعظم،وزیر داخلہ اور آئی جی کے پی اس واقعہ کی فی الفور تحقیقات کرائیں۔میرے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button