بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن باتیں کرنے سے زیادہ گراؤنڈ میں کھیلنا پسند ہے: بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن مجھے باتیں کرنے سے زیادہ گراؤنڈ میں کھیلنا پسند ہے۔
جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل 10کا سیزن بحیثیت ٹیم اور انفرادی کارکردگی اوپر نیچے جا رہا ہے، آغاز میں ہم نے وننگ کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی،2 فتوحات ملیں لیکن ہمیں کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا آدھا ایونٹ گزر چکا ہے ہم کئی میچز کبھی بیٹنگ اور کبھی بولنگ میں ہارے، فیلڈنگ میں خاص طور پر ہم اچھے نہیں رہے، کنڈیشنز خواہ کوئی بھی ہوں پلان کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے لیکن یہ دیکھنا چاہیے کہ اہم وقت پر وکٹ نہیں دیتے یا پھر کیچ نہیں چھوڑتے۔