عالمی
امریکا نے یمن میں حوثیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے یمن میں حوثیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں کیونکہ امریکا بحیرہ احمر میں ایوی ایشن پر حملوں پر ایران سے منسلک گروپ پر دباؤ ڈال رہا ہے۔العربیہ کے مطابق پابندیوں کا اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا۔
امریکی ٹریژری کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (اور ایف اے سی) نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہوں تک ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے تین بحری جہازوں اور ان کی مالک کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ جن بحری جہازوں پر پابندی لگائی گئی ان میں ٹیولپ بی زیڈ، میسن ، وائٹ وہیل شامل ہے۔