کھیلوں کی دنیا
پی ایس ایل 10: زلمی کی لاہور قلندرز کیخلاف جیت

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔
جمعرات کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 20 ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ زلمی کے کپتان بابر اعظم نے سیزن کی پہلی نصف سنچری بنائی۔ بابر اعظم 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
یوں زلمی نے قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔