کھیلوں کی دنیا
راشد لطیف 96 کے ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں بھارت سے ہار کا قصور وار کسے سمجھتے ہیں؟

پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے 1996 کے ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت سے شکست پر بات کی ہے۔
1996 کے ورلڈکپ کا کوارٹر فائنل میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنگلورو میں کھیلا گیا تھا جس میں سابق کپتان وسیم اکرم پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔
اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو 287 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 248 رنز بنا سکی تھی جب کہ اس میچ کے بہترین کھلاڑی نوجوت سدھو قرار پائے تھے۔