ٹاپ نیوز

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون سے متعلق بین الوزارتی اجلاس کی صدارت

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون سے متعلق بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ایس آئی ایف سی، وزار ت خا رجہ امور، پیٹرولیم، آئی ٹی، این ایچ اے، خزانہ ، مواصلات اور دیگر اہم محکموں کے سینئر حکام نے توانائی، انفراسٹرکچر، تجارت اور ٹیکنالوجی میں تجاویز کا جائزہ لیا۔

نائب وزیراعظم نے سٹریٹجک منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا اور شراکت دار ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور شعبہ جاتی شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button