قومی

وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن قوتیں بلوچستان کو ٹارگٹ کر رہی ہیں۔ عدم استحکام پیدا کرنے کی گھنائونی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں انھوں نےدھماکے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انھوں نے زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button