عالمی
ٹرمپ انتظامیہ نے یمن جنگ سے متعلق خفیہ منصوبہ غلطی سے صحافی کو بھیج دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یمن جنگ سے متعلق اپنا خفیہ منصوبہ غلطی سے امریکی جریدے کے سینیئرصحافی کو بھیج دیا۔
اس بات کا دعویٰ اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹر ان چیف جیفری گولڈبرگ نے کیا ہے۔
جیفری گولڈبرگ کا کہنا ہے کہ دنیا کو تو یمن پر امریکی بمباری کا 15 مارچ کو امریکا کے ایسٹرن ٹائم 2 بجے دوپہر معلوم ہوا تاہم انہیں یہ اطلاع 2 گھنٹے پہلے ہی مل گئی تھی کہ ممکنہ طورپر حملے کیے جارہے ہیں۔