ٹاپ نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
منگل کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔