کھیلوں کی دنیا
تھوک سے بال چمکانے پر عائد پابندی ختم ہونے سے پاکستانی بولرز خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے بال چمکانے کے لیےتھوک پر پابندی ختم ہونے کو بولرز کے لیے خوش آئند قرار دے دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےکووڈ 19 کے دوران بال چمکانے کے لیےتھوک پر پابندی لگائی تھی جس کے بعد گزشتہ 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال تھوک کی بجائے پسینے سے چمکاتے ہیں تاہم اب بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کیلئے بال پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کردی ہے۔