دہشتگرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، ان عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، ہم ان دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صورت حال واضح ہے، ریاست نے قائم رہنا ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ جیتنی ہے۔
بدھ کو صدر مملکت آصف علی زرداری ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہچنے جہاں انہوں نے امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس کی صدارت کی جبکہ انہوں نے بلوچستان کی پارلیمانی پارٹیوں کے اراکین سے ملاقات بھی کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شرکا کو خصوصی بریفنگ دی۔
صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، صورتحال واضح ہے ریاست نے رہنا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔