قومی
وفاقی ٹیکس محتسب نے سابق وفاقی سیکریٹری سمیرا نذیر کو ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں ایڈوائزر مقرر کر دیا

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی گریڈ 22 کی کیریئر آفیسر سابق ریٹائرڈ وفاقی سیکریڑی بورڈ آف انویسٹمنٹ سمیرا نذیر کو ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) لاہور میں ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔
ایف ٹی او کے مشیر ڈاکٹر وقار چوہدری آرائیں نےبتایا کہ سمیرا نذیر کسٹم اور انکم ٹیکس میں وسیع تجربہ کی حامل افسر ہیں ۔ وہ وفاقی سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں ۔
توقع ہے کہ ان کی اس تقرری سے ایف ٹی او کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی اور علاقائی سطح پر ٹیکس دہندگان کی سہولت میں اضافہ ہوگا۔