کاروباری
بلاول بھٹو زرداری اور وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے وفد کی ملاقات

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے وفد کی زرداری ہائوس میں ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو کو وفد نے کاروباری طبقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔
انھوں نےتاجر برادری کے مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور تاجر رہنمائوں کے درمیان فیڈریشن اور چیمبر کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وفد کے شرکا میں یونائٹڈ بزنس گروپ کے گروپ لیڈر مومن علی ملک اور وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت کے نائب صدر ذکی اعجاز، آئل اینڈ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود اور ملک سہیل شامل تھے۔