قومی
قومی اسمبلی کا اجلاس 11مارچ کوطلب

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ منگل دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا 11 مارچ کو ہونے والا اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہو گا۔