کاروباری

پاکستان سنگل ونڈو نے ایئرپورٹ کمیونٹی سسٹم کے ڈیزائن اور ترقی کے مرحلے کا آغاز کردیا

پاکستان سنگل ونڈو نے ایئرپورٹ کمیونٹی سسٹم (اے سی ایس) کے ڈیزائن اور ترقی کے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔اس ضمن میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں قومی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جسمیں سرکاری اور نجی شعبے کے شراکت داروں کو اکٹھا کیا گیا تاکہ ایئرپورٹ کمیونٹی سسٹم پر بات چیت کی جا سکے اور ایئر کارگو کے شعبے میں درپیش چیلنجز کا حل نکالا جا سکے۔

ورکشاپ کا مقصد بین الاقوامی بہترین طریقوں،شراکت داروں کے انضمام، اور کارگو آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے اسٹریمنگ کے عمل پر زور دینا تھا تاکہ ملکی اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔شرکاء مء ایئر فریٹ ایکوسسٹم کے چیلنجز پر اپنے خیالات کا تبادلہ بھی کیا۔ایئرپورٹ کمیونٹی سسٹم، پاکستان سنگل ونڈو کا ایک معاون نظام جو مختلف شراکت داروں کے درمیان معلومات کے بلا رکاوٹ اور مؤثر تبادلے کو ممکن بنائے گا۔ پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 کے تحت ایئر کارگو آپریشنز میں شامل تمام سرکاری و نجی اداروں کو اپنے عمل اور معلومات کے تقاضوں کو پاکستان سنگل ونڈوکے نظام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

یہ نظام انضمام کے ذریعے یا شراکت داروں کو انٹرفیس مہیا کر کے، انٹیگریٹڈ سسٹم ڈیٹا ہم آہنگی، یکساں ورک فلو، ا اضافی کاغذی کارروائی اور منظوری کی سطحوں کے خاتمے جیسی خصوصیات کو یقینی بناتے ہوئے شپمنٹس کی ڈیجیٹل ڈیٹا کو جمع، تبدیل اور فراہم کرے گا۔ سسٹم سے ایئرلائنسز، فریٹ فارورڈرز، ایئرپورٹ حکام، درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، ایجنٹس، نجی ٹرانسپورٹ آپریٹرز، کسٹمز اور دیگر حکومتی محکموں کو واحد الیکٹرانک پلیٹ فارم پر لایا جائیگا جس سے پروسیسنگ کے اوقات وسائل کے بہتر استعمال اور کاروباری اخراجات میں کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ، سسٹم ڈیٹا اینالیٹکس اور رپورٹنگ کو مؤثر بنائے گا، جس سے پاکستان میں ایئر کارگو آپریشنز کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

سسٹم بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق یقینی بنانے کیلئے پاکستان سنگل ونڈو نے برطانیہ کے دولت مشرکہ و ترقیاتی دفتر کی مدد سے دو بین الاقوامی ماہرین کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یہ ماہرین سنگل ونڈو کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ پاکستان کے ایئر کارگو کے شعبے کی مخصوص ضروریات کو حل کیا جا سکے۔ پاکستان سنگل ونڈوکے چیف ڈیجیٹل آفیسر نوید عباس میمن نے اس موقع پربتایا کہ ایئرپورٹ کمیونٹی سسٹم کے کامیاب آغاز سے پاکستان میں ایئر کارگو آپریشنز کی کارکردگی اور شفافیت کو بہتر بنانے کے حوالہ سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چیلنجز کامقابلہ کرنے اورعالمی بہترین طریقوں کے مطابق نئے معیار مقررکرنے کیلئے ہم تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیارہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button