عالمی

غزہ میں تیسری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران چھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ 22فروری کوشروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران چھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق غزہ میں اس مہم کا فیصلہ ایک دس ماہ کے فلسطینی بچے میں گزشتہ اگست کے دوران پولیو کی وجہ سے معذوری سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ستمبر میں پولیو کا ایک راؤنڈ کیا گیا تھا۔گزشتہ سال ستمبر میں 95 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا تھا۔

ان بچوں کو قطروں کی دو خوراکیں دی گئی تھیں، تاہم دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کے دوران غزہ سے دوبارہ ایسی علامات ملیں کہ پولیو کے اثرات ابھی بچوں میں موجود ہیں، 19 جنوری 2025 سے جاری جنگ بندی کے بعد 22 فروری کو پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی گئی جس میں591000 فلسطینی بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔ اس مہم میں 1600 پولیو ٹیموں نے حصہ لیا ہے ۔

جنگ بندی کی وجہ سے اس بار پولیو ٹیمیں زیادہ بچوں تک پہنچ سکی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کا انحصار فلسطینیوں کو پینے کے صاف پانی، صفائی ، حفظان صحت کے اصولوں اور غذا تک بلاتعطل رسائی یقینی بنانے پر ہے، لیکن غزہ کے بچوں کو سب سے زیادہ جس دوا کی ضرورت ہے وہ غزہ میں دیر پا امن ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button