سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

یونان کے نامور ٹینس سٹاراور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ سٹیفانوس سیٹسیپاس اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف کا مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہی سفر تمام ہوگیا۔26 سالہ یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیو بیریٹینی کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔
متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ جمعہ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں یونان کے نامور ٹینس سٹاراور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ سٹیفانوس سیٹسیپاس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیو بیریٹینی کو 6-7(5-7)،6-1 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ڈینیئل مدویدیف کا ٹاپ ایٹ رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا ۔ نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی ٹیلون گریکسپور نے روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف کو شکست دی۔