عالمی

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارجین ہیک مین اور اہلیہ گھر میں مردہ پائے گئے

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جین ہیک مین اور ان کی اہلیہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔العربیہ کے مطابق دو بار اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والے امریکی اداکار جین ہیک مین اور ان کی اہلیہ بیٹسی اراکاوا نیو میکسیکو سٹی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔نیو میکسیکو سٹی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا، چھ دہائیوں پر محیط کیریئر میں ہیک مین نے دو اکیڈمی ایورڈز بھی اپنے نام کیے، جین ہیک مین کی عمر 95 سال اور انکی اہلیہ کی عمر 64 برس تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 95 سالہ اداکار ہیک مین اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ان کا پالتو کتا بھی مردہ پایا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں کوئی مجرمانہ سرگرمی نظر نہیں آئی، تاہم موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہیک مین نے 2004 میں فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا اور وہ اپنی اہلیہ بیٹسی اراکاوا کے ساتھ نیو میکسیکو میں پرسکون زندگی گزار رہے تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button