عالمی

ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو مزاحیہ اداکار قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کو مزاحیہ اداکار قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی ایک ایسے کامیڈین تھے جنہیں اپنے شعبے میں بھی محدود کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ مگر انہوں نے امریکا کو ورغلا کر ایک ایسے جنگ میں ساڑھے تین سو ارب ڈالر جھونکنے پر آمادہ کر لیا جو یوکرین جیت بھی نہیں سکتا تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ شروع ہونی ہی نہیں چاہیے تھی۔ یہ ایسی جنگ ہے جو وہ امریکا اور ٹرمپ کی مدد کے بغیر ختم بھی نہیں کر سکتے۔ امریکا نے اس جنگ میں یورپ سے دو سو ارب ڈالر زیادہ خرچ کیے ہیں اور امریکا کا پیسہ واپس بھی نہیں آنے والا۔

ٹرمپ نے کہا کہ سوتے رہنے والے جو بائیڈن نے یورپ سے برابری کا مطالبہ کیوں نہیں کیا کیوں کہ یہ جنگ ہم سے زیادہ یورپ کے لیے اہم تھی۔ ہمارے اور روس کے درمیان تو ایک پیارا سا بڑا سا سمندر بھی حائل ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اوپر سے زیلنسکی یہ کہتے ہیں کہ امریکا نے یوکرین کو جو رقم بھیجی اس میں سے آدھی غائب ہو گئی۔ وہ اپنے ملک میں الیکشن بھی نہیں کرا رہے اور یوکرین کی رائے عامہ میں ان کی پسندیدگی بھی بہت کم رہ گئی ہے۔

ٹرمپ نے کہاکہ واحد کام جو زیلنسکی کو آتا تھا وہ تھا جو بائیڈن کو بانسری کی طرح بجانا۔ زیلنسکی کو اب تیزی سے کام کرنا ہو گا ورنہ ان کا ملک باقی نہیں بچے گا۔ اس دوران ہم یہ جنگ روکنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کامیاب مذاکرات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام صرف ٹرمپ کر سکتا تھا، بائیڈن نے اس کی کوشش بھی نہیں کی، یورپ بھی امن کے قیام میں ناکام رہا۔ مجھے یوکرین سے پیار ہے مگر زیلنسکی نے بہت ہولناک کام کیا ہے اور ان کا ملک تباہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرینی صدر اداکار بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button