کاروباری

ڈیجیٹل انقلاب میں پاکستان کلیدی کردار ادا کرے گا،شزا فاطمہ خواجہ

وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات شزا فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل معیشت اور عالمی تعاون پر پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کے لیے عالمی شراکت داری پر زور دیا ہے ۔

بدھ کو وزارت آ ئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نےڈیڈ سی، اردن میں چوتھی ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

ڈیجیٹل سکلز اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ پر رکن ممالک کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈیجیٹل معیشت اور عالمی تعاون پر پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا گیا۔وزیر مملکت نےپاکستان کا ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کے لیے عالمی شراکت داری پر زوردیا۔

شزا فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وزارتی اجلاس میں فعال شرکت کی۔انہوں نےپاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی پر بین الاقوامی وزراء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرڈیجیٹل تعاون کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔وزیرمملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب میں پاکستان کلیدی کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button