قومی

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت موسم بہار شجرکاری مہم 2025 کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پیر کے روز اسلام آباد میں موسم بہار شجرکاری مہم 2025 کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی انوائرمنٹ اور دیگر سینئر افسران سمیت کارپوریٹ سیکٹر، برانڈز اور کمپنوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں برس موسم بہار شجرکاری مہم 2025 وسیع پیمانے پر شروع کی جائے گی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موسم بہار شجرکاری مہم 2025 کا باقاعدہ آغاز 19 فروری کو آئی ایم سی بی F-8 سے کیا جائے گا۔

انہیں بتایا گیا کہ موسم بہار شجرکاری مہم 2025 کے دوران F-9 پارک، شکر پڑیاں، نالوں کے اطراف، شہری اور دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جائے گی.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں شجرکاری کیلئے ہیلی کاپٹر اور ڈرون کے ذریعے سیڈ بالز پھینکےجائیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ موسم بہار شجرکاری مہم 2025 میں سول سوسائٹی، پرائیویٹ اور کارپوریٹ سیکٹر اپنا بھرپور کردار ادا کریں.

انہوں نے ہدایت کی کہ کارپوریٹ سیکٹر اور برانڈز کو شہریوں کی فلاح و بہبود اور ماحول کیلئے اپنا کردار ادا کریں.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ موسم بہار شجرکاری مہم 2025 کے لئے مختلف کمپنیوں اور برانڈز کو درخت لگانے کے لئے جگہیں مختص کی جائیں. انہوں نے ہدایت کی کہ شجرکاری مہم میں تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات سمیت عام شہریوں کو بھی شامل کیا جائے.چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ موسم بہار شجرکاری 2025 مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اسلام آباد کے تمام بڑے پارکس، مراکز اور کمرشل سینٹرز میں سٹال لگا کر پودے بھی تقسیم کئے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شجرکاری مہم 2025 کے تحت لگائے گئے پودوں کی بہتر مانیٹرنگ کیلئے ڈیجٹلائزڈ سسٹم متعارف کروایا جائے اور لگائے جانے والے پودوں کی آن لائن ٹریکنگ کا نظام بھی بنایا جائے.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مقامی موسم سے مطابقت رکھنے والے پودوں کی فہرست سی ڈی اے ویب سائٹ پر آویزاں کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے پودوں کا انتخاب کیا جائے جو سایہ دار، پھلدار اور پھول دار ہوں. چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ رواں برس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button