قومی
وفاقی وزیرداخلہ کی قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے شہید لیویز اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرداخلہ نے شہید لیویز اہلکار علی نواز کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔ انہوں نے زخمی ہونے والے 2 لیویز اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے لیویز اہلکار علی نواز کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، لیویز اہلکار علی نواز نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کرکے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا،شہید نے اپنی قیمتی جان وطن کے امن کے لئے قربان کی ہے۔