عالمی

بھارت میں یکے بعد دیگرے دو زلزلے،فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بھارت میں پیر کی صبح یکے بعد دیگرے دو زلزلے آئے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پہلا زلزلہ دارالحکومت نئی دہلی اور نیشنل کیپٹل ریجن (این سی آر)کے نام سے موسوم اس کے مضافاتی علاقوں میں صبح 5 بج کر 36 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4 درجے ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز سطح زمین سے محض 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔

اس کے تھوڑی دیر بعد ریاست بہار کے علاقے سیوان میں صبح 8بجے کے قریب 4 درجے شدت کا زلزلہ آیا۔ دونوں زلزلوں سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button