قومی

ترک صدر کے تاریخی دورے کے دوران کیے گئے فیصلے ہمارے دو طرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان کے پاکستان کےتاریخی دورے کے دوران کیے گئے اہم فیصلے ہمارے دو طرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان اور اپنی بہن میڈم ایمن ایردوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے گرمجوشی سے پاکستان کا دورہ کیا ۔ اور ترکی سے ایک اعلیٰ سطحی وفد کو ساتھ لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام صدر رجب طیب ایردوان کے پاک ترکیہ برادرانہ تعلقات کے لیے غیر متزلزل عزم کی دل کی گہرائیوں سے قدر اور تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس تاریخی دورے کے دوران لیے گئے اہم فیصلے ہمارے دو طرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔میں امن، ترقی اور خوشحالی کے اس سفر پر صدر ایردوان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button