قومی
آئی جی پنجاب نے زخمی پولیس اہلکاروں کے طبی اخراجات کے لیے 40 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کردیے،ترجمان

آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی پولیس اہلکاروں کی طبی اخراجات کی ادائیگی کےلئے مزید 40 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔
ترجمان پولیس کے مطابق زخمی کانسٹیبل عظمت علی کو طبی اخراجات کےلئے 15 لاکھ روپے ، اے ایس آئی محمد عاصم کو 10 لاکھ روپے،اے ایس آئی ناصر باجوہ کو 10 لاکھ روپے، کانسٹیبل تیمور ریاض کو 03 لاکھ 50 ہزار روپے،ہیڈ کانسٹیبل سلامت علی اور کانسٹیبل محمد مقصود کو طبی اخراجات کےلئے ایک لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے ۔