کھیلوں کی دنیا

ویمنز پریمیئر لیگ کا آغاز جمعہ سے بھارت میں ہوگا

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی )کے زیر اہتمام ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل ) کا تیسرا ایڈیشن کل (جمعہ سے) بھارت میں شروع ہوگا۔بی سی سی آئی کے مطابق ویمنز پریمیئر لیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاںمکمل کرلی گئی ہیں۔ ویمنز پریمیئر لیگ میں 5 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

رائل چیلنجرز بنگلور کی ویمنز ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ویمنز پریمیئر لیگ کا پہلا میچ گجرات جائنٹس اور دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیموں کے درمیان ودودرا میں کھیلا جائے گا۔

ویمنز پریمیئر لیگ خواتین کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 5 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی جن میں دہلی کیپٹلز،گجرات جائنٹس،ممبئی انڈینز،دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلور اور یوپی واریرزشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 22میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 15مارچ 2025 کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button