عالمی
عبوری حکومت یکم مارچ تک تشکیل پا جائے گی، شامی وزیر خارجہ

شام کے عبوری وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ یکم مارچ کو شام میں نئی اور عبوری حکومت کی تشکیل مکمل کر لی جائے گی۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں جاری حکومتوں کی عالمی کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت شام کے تمام طبقوں کی نمائندگی کرے گی۔