عالمی

جنوبی کوریا ،ماہی گیروں کی کشتی میں آگ لگنے سے 6 افراد لاپتہ

جنوب مغربی جنوبی کوریا میں ماہی گیروں کی کشتی میں آگ لگنے سے 6 افراد لاپتہ ہو گئے۔

شنہوا نے جنوبی کوریا کی مقامی خبر رساں ایجنسی یونہاپ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ کے صوبہ جیئون بوک کے کوسٹ گارڈ کو مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 8 بج کر 39 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی کہ دارالحکومت سیئول سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مغرب میں بوان کاؤنٹی کےقریب پانیوں میں 34 ٹن وزنی ماہی گیری کشتی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ 5 کو بچا لیا گیا ۔

حادثے کے وقت کشتی میں 11 افراد سوار تھے۔ کوسٹ گارڈ نے 10 کشتیاں جائے وقوعہ پر روانہ کیں اور قریبی بحری جہازوں سے مدد طلب کی۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button