کھیلوں کی دنیا

سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل

پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن، سابق عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

23 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں یونان کی حریف کھلاڑی ماریہ سکاری کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

منگل کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 23 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یونان کی 29حریف کھلاڑی ماریہ سکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور2-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button