کھیلوں کی دنیا

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز (کل)بدھ کو پہلےمیچ سے ہوگا

سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (بدھ کو )آر پریما داسا سٹیڈیم ،کولمبو میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل مہمان آسٹریلیا کی ٹیم نے میزبان آئی لینڈرز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 242 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز مکمل ہوچک ہے جو آسٹریلیا نے سری لنکا سے 0-2 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ لیڈ کریں گے جبکہ میزبان آئی لینڈرز کی ٹیم چارتھ اسالنکاکی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ون ڈے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ون ڈے میچز انتہائی دلچسپ اور کانٹے دا ر ہوں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 فروری کو اسی مقام کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button